پاک بحریہ کے کموڈور شیخ عمران ناصر اور کموڈور محمد ارشد جاوید کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر اعزازی ترقی دے دی گئی
ریئر ایڈمرل شیخ عمران ناصر نے 1986 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ آپ پاکستان نیوی وار کالج لاہو ر اور نیشنل ڈیفیس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ کی نمایاں کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر 333 اور 222 ایوی ایشن اسکوارڈن، پاکستان نیوی وار کالج لاہورکے چیف انسٹرکٹر اور ڈپٹی کمانڈنٹ، اور نیول ہیڈ کوارٹرز میںڈائریکٹر نیول ایوی ایشن کی تقرریاں شامل ہیں۔
فی الوقت، آپ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ویلفئیر اینڈ ری ہیبیلیٹیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔آپ کی غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز( ملٹری) سے نوازا گیاہے۔