ہتھیاروں کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کارروائیوں کاجواب دیںگے:روس
روس نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی ممالک کے درمیان ہتھیاروں کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کارروائیوں کا جواب دے گا۔ہیلسنکی میں یورپی کونسل کے وزارتی سطح کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ صدر پیوٹن نے نہایت واضح طور پر ہماری پوزیشن بیان کی ہے اور ہم مناسب انداز میں اس پر عملدرآمد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روس یورپی کونسل نہیں چھوڑ رہا اور اپنے مالی فرائض کی ادائیگی کے لئے پرعزم ہے۔