گیس چوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:وزیرپٹرولیم عمر ایوب خان
وزیرپٹرولیم عمرایوب خان نے گیس کمپنیوں کو گیس کے ضیاع کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس چوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہفتے کویہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے سوئی نادرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیوں کے متعلقہ حکام سے کہا کہ گیس کے ضیاع اور چوری کی روک تھام کیلئے آپریشن کو مزید موثربنایا جائے ۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہاہے کہ گیس کو ضائع ہونے سے بچانے اورگیس چوری کے خلاف ملک گیر کارروائیوں میں آنے والے دنوں میں مزید سختی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس حوالے سے اقدمات کررہی ہے اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔