سیاحت کا فروغ،وزارتِ پوسٹل سروسز نے ملک بھر میں تمام ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھول دئیے
پوسٹل سروسز کی وزارت نے ملک بھر میں اپنے ریسٹ ہائوسز عوام کیلئے کھول دئیے ہیں۔اس سلسلے میں مواصلات اور پوسٹل سروسز کے وزیرمراد سعید کی ہدایات پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ملکی وسائل کے بہتر استعمال اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے تناظر میں کیاگیا ہے ۔عوام اب تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہائوسز میں قیام کرسکیں گے ۔مواصلات اور پوسٹل سروسز کے وزیر مراد سعید کی ہدایات پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہائوسز کی تزین وآرائش کی گئی ہے ۔لوگ کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3 ہزار روپے ادا کرکے ان ریسٹ ہائوسز میں رہائش کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔یہ اقدام سرکاری آمدن میں اضافے اور لوگوں کے اخراجات کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔عوام پاکستان پوسٹ کی ایپ کے ذریعے ریسٹ ہائوسز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔