چین کی ایران پر یکطرفہ امریکی پابندیوں کی شدید مخالفت
چین نے ایران کے ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی امید ظاہر کی ہے۔ان خیالات کا اظہار چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہWang Yi نے ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں کیا۔Wang Yi نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے ایران پر یکطرفہ پابندیوں اور نام نہاد طویل اجارہ داری کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔Wang نے مشترکہ جامع لائحہ عمل پر قائم رہنے اور اقوام متحدہ کے اختیارات اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیادی اقدار کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا۔