کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 75 سالہ شخص زخمی
لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ہوئی ہے بھارتی فائرنگ سے 75 سالہ شخص زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون آئے روز بڑھنے لگا لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں چتر ، ججوٹ بہادر ، بھینسہ گالہ ، جگالپال میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ ملک محمد شفیع عمر 75سال ساکن ججوٹ بہار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا ادھر پاک فوج نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔