پی آئی اے کی اونچی اڑان ، ادارہ 8 سال بعد منافع میں آگیا
کراچی: قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی بہترین حکمت عملی کے باعث 8 سال میں پہلی دفعہ 8 ارب روپے کا خالص منافع ہوا، ائیر مارشل ارشد ملک نے تمام ملازمین اور محنت کشوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سال 2019 ہمارا ٹرن اراونڈ کا سال تھا، جس میں تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت محنت کی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے )نےسال2019کے نتائج جاری کردئیے ، سی ای اوارشدملک کی سربراہی میں پہلے سال کےنتائج اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے۔ نتائج کے مطابق 2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا، جس کے بعد 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع ہوا۔