ملک میں کورونا سے مزید 28 ہلاکتیں، 1993 نئے کیسز
ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 28 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 923 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43158 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 334 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 280 اور پنجاب میں 260 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔