وفاقی وزیر نے یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات
اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے یہ بات یورپی یونین کی سفیر Ms Andro Ulla Kaminara سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے یورپی یونین کی سفیر کو فلسطین کی صورتحال کے بارے میں پاکستان کے گہری تشویش اور غم وغصے کے بارے میں آگاہ کیا۔خطے میں امن وترقی کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے چودھری فوادحسین نے کہاکہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہاں ہے اور امن کی خواہش پر اُسی طرح جواب دینے کے لئے تیار ہے تاہم کشمیر کی صورتحال کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔یورپی یونین کی سفیرنے موسمیاتی تبدیلی، بلین ٹری سونامی منصوبہ اورصاف وسرسبزپاکستان مہم کے لئے پاکستان کے اقدامات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔