وزیراعظم کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو یکم مئی اور اس سے پندرہ دن قبل کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح کے ساتھ مطابقت پیداکرے گی۔واضح رہے کہ حکومت قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی دو ارب 77کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کریگی۔آج سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یہ ہونگی۔پٹرول ایک سوآٹھ روپے چھپن پیسے فی لٹر،ہائی سپیڈڈیزل ایک سودس روپے چھہترپیسے فی لٹر، مٹی کاتیل اَسی روپے فی لٹر،لائٹ ڈیزل ستترروپے پینسٹھ پیسے فی لٹر۔