ملکی تاریخ میں رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار
لاہور: وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں امسال گندم کی ریکارڈ 28.75 ملین میٹرک ٹن پیداوار ہوئی، گزشتہ10برسوں میں گندم کی پیداوار کم تھی، اب نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبدالعلیم خان نے لکھا کہ وزیراعظم نے کسانوں کو محنت کا بہترین معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا، گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال گندم پیداوار میں5ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا، پنجاب رواں سال گندم میں خود کفیل ہوگا اور قلت نہیں آئے گی۔