کورونا وائرس سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام دم توڑ گئے
پشاور میں کورونا وائرس کے باعث ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام دم توڑ گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام پشاور کے علاقے شاہ عالم میں ڈیوٹی پر تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے اورگذشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔شمس الاسلام نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران پاک افغان بارڈر طور خم پر بھی فرائض سرانجام دیئے تھے، بہترین خدمات پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انہیں بہترین افسرقراردیا تھا۔