غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کا قطری ہلال احمر پر حملہ، 2 فلسطینی شہید،10 زخمی
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں قطری ٹی وی کے بعد قطری ہلال احمر پر بھی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔قبل ازیں اسرائیل نے بمباری کرکے فلسطینی وزارت اوقاف کی عمارت بھی تباہ کردی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کم از کم 70 حملے کئے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریبا 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔