اسرائیلی سفیر کو بے دخل کیا جائے، اردن کے ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
اردن کے ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو بے دخل کیا جائے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردان کے ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور بیت المقدس میں غنڈہ گردی پر اردنی حکومت کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی سفیر کو بے دخل کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کی مدد کرے۔ اردنی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جس بے رحمی کے ساتھ فلسطینیوں کا اجتماع قتل عام کررہی ہے، اس کے بعد بے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے اور حماس کے بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردنی حکومت کو کھل کر حماس اور فلسطینی قوم کا ساتھ دینا چاہیے اور صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔