وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی سہولت کے لئے اقدامات پر پیشرفت کاجائزہ لیں گے اور محکموں کو ضروری ہدایات دیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے متعلق اجلاس محکمہ داخلہ کی کارکردگی او رمستقبل کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا محکموں کے سیکرٹریز اڑھائی سال میں کئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دیں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی سہولت کے لئے اقدامات پر پیشرفت کاجائزہ لیں گے اور محکموں کو ضروری ہدایات دیں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا محکمہ داخلہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جائیں گی- ملٹی سٹوری بیرکس میں 10ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی- اڑھائی برس میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر 1319 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے- میانوالی میں ہائی سکیورٹی جیل کا سول ورک مکمل ہے۔ لودھراں میں نئی جیل تعمیر ہوچکی ہے- پنجاب کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز کردیا گیاہے- جیلوں میں کورٹ رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے- پنجاب فرانزک سائنس ٹریننگ لیب کوجلد فنکشنل کیا جائے گا صوبے کے 6اضلاع میں نئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ بنائے جا رہے ہیں - ساہیوال میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ مکمل ہوچکا ہے- 11 شہرو ں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بنائے جائیں گے- بلوچ لیویز کا دائرہ کار راجن پور بڑھا دیا گیا ہے بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری بھی دی جاچکی ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں سمگلنگ روکنے اور جیلوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت