سمندری طوفان بدھ شام تک ختم ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ہوا کے کم دبا ئومیں تبدیل ہوکر بدھ شام تک ختم ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے بعد کچھ کمزور ہوا ہے، شدید سمندری طوفان بھارتی گجرات میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان راجستھان، لکھن، دلی اور دیگر علاقوں میں ہوا کے کم دبائو کی صورت بڑھے گا، طوفان ہوا کے کم دبائو میں تبدیل ہوکر بدھ شام تک ختم ہوسکتا ہے،سمندر کے مشرق میں موجود سرکیولیشن سمندری ہوائیں اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات سے موسم بہتر ہوگا، سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، تھرپارکر، عمر کوٹ میں بارش ہوسکتی ہے، پاک بھارت سرحد پر ننگرپارکر اور ڈالی میں تیز بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان رہے گا۔