طلباء کو تعلیم تک سستی اور آسان رسائی دینے کیلئے آن لائن تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس ، پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی بریفنگ ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے فنون کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت تعلیم کے شعبے کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، حکومت معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دےرہی ہے، کالج انتظامیہ اعلی شہرت کے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے، طلباء کو تعلیم تک سستی اور آسان رسائی دینے کیلئے آن لائن تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے، معذور افراد کے کوٹہ پر عمل درآمد اور کالج کے احاطے میں آسان رسائی کیلئے اقدامات کیے جائیں، صدر مملکت