فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 20مئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطینی وزیر خارجہ کا ترکی میں انتظار کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 20 تاریخ کو ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، میرے ساتھ ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، ہم آج (بدھ کو) روانہ ہوں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطینی سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے۔