جوبائیڈن نے اسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی

امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی،امریکی کانگریس کے پاس نوٹی فکیشن موصول ہونے کے بعداعتراض کیلئے15دن کا وقت ہوتاہے تاہم امریکی لامیکرزکی جانب سے اسرائیل اسلحہ ڈیل پراعتراض متوقع نہیں ہے۔ترجمان امریکی دفترخارجہ نے خبر پر ردعمل سے گریز کرتے ہوئے کہاہے کہ فیڈرل قانون کے تحت انہیں اسلحہ کی کمرشل سیل سے متعلق عوامی سطح پربیان دینے کی اجازت نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ حالیہ تشدد پرگہری تشویش ہے،پائیدار امن کے قیام کیلئے کام کر رہے ہیں۔