اسرائیلی حملوں کے باعث ,غزہ میں بے گھر فلسطینی شہری
اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جھڑپوں نے غزہ پٹی میں متعدد فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی حملوں کے باعث گھر چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔بے گھر ہوئے فلسطینی شہری جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، کو ان کے رشتہ داروں ، سرکاری اسپتالوں اور مشرق قریب واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی اور ورکس ایجنسی کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لینا پڑی ہے۔