بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے سے متعلق شہباز شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے سے متعلق دائر درخواست پر عائد اعتراض ختم ہو گیا اور اسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔