کراچی میں بارش اور آندھی، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد گردو غبار کا طوفان آیا اور بارش ہوئی جس کے سبب ہونے والے حادثات میں کمسن بچی و خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئی۔کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج شہر کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد اچانک کالی گھٹا چھاگئی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کچھ ہی دیر بعد بارش ہوگئی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس سے متصل علاقوں میں تیز جب کہ گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، شدید گرمی اور سسٹم کی ٹرفنگ کی وجہ سے بادل بن رہے ہیں جب کہ شہر میں کہیں کہیں مزید بارش ہوسکتی ہے۔