صوبائی حکومت بدعنوانی کیخلاف یکسر عدم برداشت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ شفافیت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔کرپشن کرنے والے اہلکار یا افسر کسی بھی سطح پر قابل برداشت نہیں۔کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے عبرت کا نشان بنائیں گے۔ کسی کو کرپشن کر کے لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے-انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب کرپٹ لوگوں کی سرپرستی اورپردہ پوشی کی جاتی تھی۔ماضی میں کرپٹ افراد کو حکومتی چھتری تلے تحفظ دیا گیا- وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔کرپٹ اور نااہل اپوزیشن کا شورمچانا ڈھونگ اورمنافقت کے سوا کچھ نہیں ۔