آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق مہر کو اسٹیبلشمٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ پولیس افسران کی اصل محکموں میں واپسی، IGP سندھ کا انتظامی حکم معطل ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مشتاق مہر کی کارکردگی سے مطمٔن نہیں تھے جبکہ کراچی میں ہوئے حالیہ بم دھماکوں کے موقع پر بھی وہ کہیں نظر نہیں آئے۔ واضح رہے کہ مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی تھی۔