اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کرنے کے احکامات جاری کئے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔عدالت نے دیگر شریک ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتار ی سے مشروط کر دیا۔
بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔