چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے زعماء کا خیر مقدم
اسلاموفوبیا کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی غیرمعمولی خدمات کا اعتراف ملک کی نامور علمی اور مذہبی شخصیات کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے روابط کا سلسلہ جاری ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی جماعت تنظیمِ اسلامی پاکستان کے مرکزی ذمہ داران پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کی بنی گالہ آمد امیر تنظیمِ اسلامی شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور ناظم مرکز اظہر بی خلجی وفد میں شامل ڈائریکٹر میڈیا ایوب بیگ مرزا اور ڈائریکٹر سماجی میڈیا و پِسر ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم آصف حمید بھی وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر مرکزی رہنما سیف اللہ خان نیازی بھی موجود ملاقات میں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ریاستِ مدینہ کے تصور اور پاکستان میں اس کے اصولوں کے احیاء کے حوالے سے امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال تنظیمِ اسلامی کے زعماء کی دنیابھر میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کےانسداد کےحوالے سے چئیرمین تحریک انصاف کی خدمات کو زبردست خراج تحسین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیاکے خلاف تاریخ قرارداد کی منظوری پربھی چیئرمیں تحریک انصاف کی کاوشوں کو سراہا قرآن و سنت خصوصاً سیرتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو درسی نصاب کا حصہ بنائے جانے کو تاریخی اور قابلِ قدر اقدام قرار دیا 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منائے جانے کی بھی زبردست تحسین رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کے قیام کو بھی قابل تعریف کارنامہ قرار دے دیا ملاقات میں تنظیمِ اسلامی کے وفد کی ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کی خصوصی سفارش وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں لائحۂ عمل کی تیاری پر بھی اتفاق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے زعماء کا خیر مقدم اللہ کی وحدانیت پر ایمان رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جان و مال سے عزیز رکھنے والی قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے، عمران خان بیرونی طاقتوں کی ایماء پر قوم کو ہمارے تاریخی و تہذیبی ورثے سے جدا کرنے کی کوششیں کی گئیں، عمران خان بانیانِ پاکستان کے پیشِ نظر اس مملکت کا قیام تھا جہاں اسلام کے آفاقی اصولوں کو عملاً لاگو کیا جاسکے، عمران خان تہذیبِ مغرب سےمرعوب اشرافیہ نےقوم کو بےسمت، بیرونی آقاؤں کی غلامی میں جکڑا، عمران خان قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کو تیار ہے، عمران خان بالآخر وہ قوم ابھر رہی ہے جو غلام ہندوستان میں آزاد مملکت قائم کرنےوالےاپنےآباء کی یادیں تازہ کرے گی، عمران خان دینی و مذہبی شخصیات و جماعتوں کو پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، عمران خان