موجودہ حکومت نے میری ٹیم کے ہر کام کو ختم کردیا : عمران خان
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے میری ٹیم کے ہر کام کو ختم کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آر او ٹو حاصل کرنا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6 فیصد کی معاشی شرحِ نموکےحصول کےقریب تھے۔مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔