موسمیاتی تبدیلیاں: پاکستان میں ہیٹ ویو کا امکان 100 گنا بڑھ گیا
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماضی کے مقابلے میں اب پاکستان اور بھارت میں ہیٹ ویو کا امکان100 گنا زیادہ بڑھ گیا ہے۔برطانیہ کے محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایک تجزیے میں بتایا کہ قدرتی طور پر اوسط درجہ حرارت سے زیادہ کی ہیٹ ویو کا سامنا 312 سال میں ایک بار ہوتا ہے، مگر موسمیاتی تبدیلیوں نے قدرتی طریقہ کار اس کو بدل دیا ہے اور اب برصغیر میں ایسا ہر 3.1 سال بعد ہوسکتا ہے۔اپریل اور مئی 2010 کو قدرتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان موازنے کو استعمال کیا گیا تھا کیونکہ وہ مہینے ہیں جن میں 1900 کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔