وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔بلاول بھٹو اوربلنکن کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت میں ہوئی۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بلاول کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکا اس سے بھی بہترتعلقات کا خواہشمند ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔