پيسے زرداری بنارہاہے گالياں شہبازشريف کوپڑ رہی ہيں: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے سازش ہوتی ہے اور اس کے بعد مداخلت ہوتی ہے۔گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچ کر سازش کرنے والے لوگوں کو بتائيں گے کہ ہم زندہ اور آزاد قوم ہيں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سارے بڑے ڈاکو،مافيا ايک طرف کھڑے ہوگئے، قوم بن کر ان کا مقابلہ کريں گے اور بری طرح شکست ديں گے کیونکہ یہ سياست نہيں ہورہی بلکہ انقلاب آرہا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے کرونا کے دوران جب پوری دنيا ميں تباہی مچی ہوئی تھی اپنے ملک ميں لوگوں کو بچايا، ہمارے دور ميں کسانوں کا سب سے اچھا وقت گزرا، شوگر مافيا سے پوری قيمت ليکر کسانوں کو دی مگر ان ڈاکوؤں نے امريکی سازش کے ذريعے حکومت گرائی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور ميں 26فيصد برآمدات ميں اضافہ ہوا، اوورسيز پاکستانيوں نے31ارب ڈالر بھيجے ، پاکستان کی تاريخ ميں ملکی دولت ميں اضافہ ہورہاتھا اور جب دنيا ميں ريکارڈ مہنگائی تھی، اس دوران اپنے لوگوں پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی.چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ زرداری خوش ہے کیونکہ پيسے زرداری بنا رہاہے اور گالياں شہبازشريف کوپڑ رہی ہيں، آصف زرداری واقعی تم ن ليگ پربھاری ہو۔انہوں نے کہا کہ شہبازشريف تم نے بہت محنت کی،بڑے جوتے پالش کيے، جو امريکی سفارتخانے سے آتا تھا اس کے جوتے پالش کرتے تھے، اچکن سلوانے کا بہت شوق تھا مگر اب دونوں بھائی سوچ رہے ہيں کيا کريں کہاں پھنس گئے ہيں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں بھائی کان کھول کرسن لو، ہر ڈاکو کا وقت آجاتا ہے تمہارا وقت آگيا ہے، اسلام آباد ميں عوام کا سمندر آئے گا اور تم سب کو بہالے جائے گا، ان کے آگے سمندر ہے اور پيچھے عمران خان کھڑا ہے، آگے جاتے ہيں تو سمندر اور پيچھے جاتے ہيں تو عمران خان عوام ليکر کھڑا ہے, سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہبازشريف نے سزا سے بچنے کيلئے جلدی اچکن سلوائی مگر شہبازشريف غلط فمہی ميں نہ رہنا ہم نے تمہيں نہيں چھوڑنا، جيسے ہی تم جاؤگے تحقيقات وہيں سے شروع ہوں گی، تم سے پيسے بھی ليں گے اور جيل ميں بھی ڈاليں گے۔