میٹرک امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کا حال برا, کئی طلبا کی حالت غیر ہوگئی

سندھ اور پنجاب میں میٹرک امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کا حال برا ہوگیا، امتحانی مراکز میں بجلی کا متبادل انتظام نہ ہونے سے کئی طلبا کی حالت غیر ہوگئی۔سندھ بھر میں میٹرک کےامتحانات جاری ہیں، کراچی ، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور نواب شاہ تعلیمی بورڈ میں امتحانات کے دوسرے دن بھی طلبا اور اساتذہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سخت پریشانی کا شکار رہے۔بعض امتحانی مراکز پر پینےکا ٹھنڈا پانی نہ ہونے سے گرمی کے باعث کئی طلبا کی حالت غیر ہوگئی۔ لاڑکانہ میں کئی مراکز پر پیپرتاخیر سے پہنچنے کی شکایت بھی سامنے آئی، حیدرآباد میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 2 طالبات بےہوش ہوگئیں۔ملتان میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔