کپتان دیکھتا رہ گیا،تحریک انصاف کی ایک دو نہیں بلکہ آٹھ وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں

حریک انصاف کی وکٹیں گرنے لگیں، دیگر اراکین و رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، ایک ساتھ جنوبی پنجاب سے آٹھ اراکین کا تحریک انصاف کو خیر بآد کہنے کا اعلان ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤن نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا،جہانگیر ترین کے جہاز میں بیٹھ کر تحریک انصاف میں لینڈ کرنے والے جنوبی پنجاب سے سابقہ اراکین پنجاب اسمبلی نے عمران خان سے منہ موڑ لیا ظہیر علیزئی ، عون ڈوگر،عبدالحئی دستی ، نیاز گشکوری ، علمدار قریشی ، قیصر مگسی ،مجاہد متیلا اور سجاد چھینہ وغیرہ شامل ہیں جنہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو تشدد مظاہروں کے باعث پارٹی کے کئی سینئر ممبران کی جانب سے مذمت کی گئی ہے اور آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی حمایت کا اعلان بھی کر چکے ہیں ،کل عامر کیانی نے پارٹی چھوڑی، پرسوں محمود مولوی نے پارٹی چھوڑی، اب تحریک انصاف کی اور وکٹیں گر رہی ہیں، کپتان ایسے لگ رہا ہے کہ اکیلے ہی رہ جائیں گے سابق مشیر ملک امین اسلم بھی تحریک انصاف چھوڑنے والے ہیں وہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کریں گے، وہ پی ٹی آئی حکومت میں مشیر موسمیاتی تبدیلی بھی رہ چکے ہیں،