’میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری‘

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کےلیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مشاورت کے ساتھ یہ فیصلہ ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد کےلیے پیپلز پارٹی کے رہنماء کاشف شورو کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔