واٹس ایپ نے 36 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیئے

بھارتی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نےیہ اقدام جعلی کالز کے سلسلے میں کیےفراڈ کالزروکنے سے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ میٹا کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ کسی بھی فون نمبر کو دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیاتو اس کی سروسز معطل کردی جائیں گی۔ یونین ٹیلی کام وزیراشونی ویشناؤ کا کہنا تھا کہ ہم واٹس ایپ کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں اورانہوں نےاتفاق کیا ہے کہ صارفین کی حفاظت انتہائی اہم ہےتمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اس بات پر تعاون کر رہے ہیں کہ دھوکہ دہی میں ملوث صارفین کے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا جائے گا۔ 36 لاکھ موبائل کنکشنز دھوکہ دہی کے باعث معطل کر تے ہوئے اُن کے واٹس ایپ اکاؤںٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارتی صارفین کی بڑی تعداد نے انٹرنیشنل سپیم کالز میں غیرمعمولی اضافہ کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پرکئی صارفین نے انڈونیشیا، ویت نام، ملائیشیا، کینیا اورایتھوپیا سے فراڈ کالز کی شکایت کی ہے۔ واٹس ایپ نے بھارتی ٹیلی کام منسٹر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر صارفین کیلئے محفوظ ماحول تشکیل دے رہے ہیں۔