ملک میں فی تولہ سونا پھر مہنگا ہوگیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 428 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 274 روپےکا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کمی کے بعد 1976 ڈالر فی اونس ہے۔