پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے خون کے آخری قطرہ تک مادر وطن کی حفاظت کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل( ر) سہیل امین نے ا یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کیا

May 18, 2025 | 18:02

راولپنڈی(بیورو رپورٹ) وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام اپریشن بنیان المرصوص میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تشکر کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل(ر) سہیل امین (ہلال امتیاز) ملٹری اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی آفتاب اشرف اور راول ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سعد اسد صاحب نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی تقریب میں طلبہ و طالبات والدین اور معزز شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہوئی تقریب میں وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے معرکہ حق کے شہیدوں اور افواج پاکستان کے جوانوں اور قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل (ر) سہیل امین نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے پاکستان کی عوام نے اپنے ملک کی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے دشمنوں کے خواب کو چکنا چور کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف نے اپنے خطاب میں بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں اور کشمیر میں جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی آپریشن بنیاد المرصوص میں پاکستانی قوم کے اپنی مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل جذبہ یکجہتی کو کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا پروفیسر ڈاکٹر ادریس بٹ نے 1965 کی جنگ کی یادوں اور لائن آف کنٹرول پر دوران ڈیوٹی اپنے تجربات سے حاضرین کے جذبے کو گرمایا۔ وطیم میڈیکل کالج کے قائم مقام پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مظہر ملک اور وطیم ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر برگیڈیر (ر) سید گلزار بخاری نے تعلیم و تربیت کے ذریعے طلبہ میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی عزم کا اظہار کیا چیئرمین اور سی۔ ای۔ او۔ وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید میاں نے اپنے اختتامی خطاب میں قومی وقار خودداری اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور وطن عزیز کی سالمیت کی حفاظت کو ہر فرد کی ذمہ داری قرار دیا تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مدیحہ علی نے خصوصی ملی نغمہ "اے راہ حق کے شہیدو" کے ذریعے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا معرکہ حق کے موضوع پر پوسٹرز مقابلے میں نوجوان ڈاکٹر طلبہ طالبات نے ملی جذبے کی عکاسی کی جبکہ اس موقع پر آپریشن بنیان المرصوص پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی اخر میں تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئی۔ 

مزیدخبریں