یونان اورانڈونیشیا میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے عالمی برادری سے غزہ پراسرائیلی بمباری رکوانے کا مطالبہ کیا۔
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہرسال ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے پر ریلی نکالی جاتی ہے جو عام پر طور پر امریکی سفارتخانے پر اختتام پذیر ہوتی ہے لیکن رواں برس ریلی سے قبل درجنوں افراد اسرائیلی سفارتخانے کے باہر جمع ہوگئے۔ اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پانچ ہزار سے زائد افراد غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے اور بمباری روکنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر متعدد افراد نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم بھی اٹھارکھے تھے۔ یاد رہے کہ دنیا کا سب سے بڑے مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیںَ۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف یورپی اور ایشین ممالک میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔