رحمان ملک کی جانب سے موٹر سائیکل سواری اور موبائل فون پر پابندی حکومت کا نہیں ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ
سکھر میں روزگار اسکیم کے تحت رکشوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی اوربلوچستان کے حالات پر تمام جماعتوں کومل کربیٹھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس بند اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی حکومت کا نہیں بلکہ وزیر داخلہ رحمان ملک کا ذاتی فیصلہ تھا۔ انہوں نے آئندہ انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں پولیس، رینجرز اور بیرونی نگرانی کے لیے فوج مقرر ہو نی چاہیے۔ خورشید شاہ نے چیئرمین نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیاستدان کرپشن میں ملوث ہے تو اس کا نام لیا جائے۔