اٹلی کے شہر پالیرمو میں بائیسکل پر کار کا سٹیریو سسٹم نصب کر کے سڑکوں پر چلانا اب معمول بنتا جا رہا ہے
روم (نیٹ نیوز) اٹلی کے شہر پالیر مو میں بائیسکل پر کار کا سٹیریو سسٹم نصب کر کے سڑکوں پر چلانا اب معمول بنتا جا رہا ہے۔ بائیسکل پر کار کا سٹیریو سسٹم نصب کیا جاتا ہے جس پر سپیکر‘ سب ووفرز‘ ایمپلی فائرز سمیت کار کی ہی بیٹریاں لگی ہوتی ہیں اور جب یہ سائیکل شہر کی سڑکوں پر دوڑتی ہے تو 1250 وولٹ ساؤنڈ در و دیوار کو ہلا رہا ہوتا ہے۔