وزیر اعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں شاندار استقبال, فرمانروا شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان نے استقبال کیا
وزیر اعظم عمران خان کے متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل پہنچنے پر فرمانروا شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان جو کہ اپنے ملک کی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں نے استقبال کیا صدارتی محل میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔وزیر اعظم پاکستان کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا متحدہ عرب امارات کے حکمران اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روز وزیر اعظم ایک روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچے۔وزیر اعظم عمران خان ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ سرکاری دورہ پر ہیں ۔وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم،چیف آف آرمی سٹاف مشیر برائے تجارت وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیتکی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی اہم ملاقات کریں گے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پاکستان-متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔