سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، شہباز شریف کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جے آئی ٹی بنانے کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کلسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق نیب کو شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیشی کا نوٹس موصول وہ چکا ہے، اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 139 افراد کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔