پاکستان،اومان کے ایوان بالاکے وفود میں تبادلوں کا معاہدہ
پاکستان کی سینیٹ اور اومان کی مجلس AL DAWLA کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے اور دونوں پارلیمانوں کے ایوان بالا کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیے گئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پردستخط سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی قیادت میں ایک وفد کے اومان کے دورے کے دوران آج مسقط میں کیے گئے ۔اس دورے کی دعوت اومان کی سٹیٹ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یحیی بن MAHFOUDH AL MANTHRI نے دی تھی ۔وفد نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے فوجی پریڈ بھی دیکھی ۔اومان کے 48 ویں قومی دن کے موقع پر ہونے والی پریڈ کی صدارت سلطان قابوس بن SAID AL SAID نے کی ۔وفد نے سلطنت کے کئی اعلی حکام اور اومان کے ایوان بالا اورزیریں کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔یہ دورہ سلطنت اومان اور پاکستان کے درمیان مثبت دوطرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں ان کے موجودہ تعاون کو مضبوط کرنے میں ان کی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے