سعودی عرب میں طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا
سعودی عرب کی شرورہ گورنری میں ایک مڈل اسکول میں دو طلبا کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک لڑکے نے چاقو کے وار کرکے دوسرے کو قتل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات شروع کر دیں۔محکمہ تعلیم شرورہ نے ابوہریرہ پرائمری و مڈل اسکول کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک فوری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔صوبہ شرورہ میں محکمہ تعلیم کے ترجمان سالم الصعیری نے بتایا کہ دونوں طلبا مڈل کلاس میں زیر تعلیم تھے اور اسکول کے صحن میں ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو ان میں سے ایک نے دوسرے پر چاقو سے کئی وار کیے۔انہوں نے کہا کہ سکول میں تشدد کے واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔