اس سال کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے: وسیم اکرم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ کی چیمپئن کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس سال کو ہم کبھی بھی نہیں بھول پائیں گے۔ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے فائنل کے بعد وسیم اکرم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں لکھا کہ پی ایس ایل کے اس طرح کے اختتام کیلئے کوئی آپ کو تیار نہیں کرسکتا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک ناقابلِ فراموش سال ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس وقت خوشی اور غم کے ملے جلے احساسات ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے کراچی کنگز کو مبارکباد جبکہ سابق کوچ ڈین جونز کو خراج تحسین پیش کیا۔