کورونا وائرس سےاس مرتبہ پاکستان میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں: ظفر مرزا
سابق وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کی دوسری لہر میں تیزی دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پچھلی دفعہ کی نسبت اس مرتبہ کورونا وائرس سے پاکستان میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے جاری رکھنے کے اعلان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’پی ڈی ایم کا اعلان کہ وہ باوجود پابندی کہ جلسے جاری رکھیں گے، انتہائی غیر ذمہ دار ہے۔‘ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سیاست دان عقل کے ناخن لیں گے اور سیاست سے زیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔