وزیر ریلوے شیخ رشید کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید
وزیرریلوے شیخ رشید کی جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الزام لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں ،شبر زیدی سے متعلق الزام بے بنیاد ہے،گلگت بلتستان میں زندگی میں پہلی بارشفاف الیکشن دیکھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے شبر زیدی پر الزام لگایا، شبر زیدی سے متعلق الزام بے بنیاد ہے، فضل الرحمان الزام لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں۔ گلگت بلستان الیکشن کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اتنا شفاف الیکشن ہوتے نہیں دیکھے جو گلگت بلتستان میں ہوا ہے، جی بی میں جمہوریت کو فتح ہوئی ہے، وہاں کے لوگ محب وطن ہیں، اپوزیشن اگلے سال آزاد کشمیر انتخابات پر بھی روئے گی۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے الیکٹرونک ووٹنگ کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے مریم نواز پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بتائیں کہ اسٹیبلشمنٹ کون ہے؟ صرف ن لیگ ہی اداروں کے خلاف بول رہی ہے،سیاست دان کو بالآخر سیاستدان سے ہی بات کرنی ہوتی ہے انتشار پھیلانے والے ملک کی خدمت نہیں کررہے