پاراچنار میں شادی کی تقریب کے دوران چھت گرگئی، 8 افراد جاں بحق, 40 سے زائد زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں شادی کی تقریب کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پارا چنار کے علاقے پیواڑ میں گھر کے اندر شادی کی تقریب جاری تھی جس میں 100 افراد شریک تھے کہ اچانک مکان کی چھت گرگئی۔حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔