بھارت: نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کے بعد تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند
بھارت کے دارالحکومت میں فضائی آلودگی میں بدترین اضافے کے پیش نظر نئی دہلی میں تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ایئر کوالٹی مینجمنٹ اینڈ ہنگامی اقدامات کیلئے دہلی کے کمیشن کے اجلاس میں اس ماہ کی اکیس تاریخ تک تعمیراتی کام پر پابندی کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ شہر میں کوئلے پر چلنے والے بجلی گھروں میں سے پانچ کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔نئی دہلی پر زہر آلود دھوئے کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہوا میں چھوٹے چھوٹے زہرلے اجزاء عالمی ادارہ صحت کے تحفظ کے رہنما اصولوں سے کہیں زیادہ ہیں جن سے لوگوں کے پھیپھڑے متاثر ہو سکتے ہیں۔