امن کے دور میں حقیقی تربیت کسی بھی جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔ آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں میں کور سطح کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا ۔ آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود نےاستقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وارگیمز کے آپریشنل پہلوؤں کا مشاہدہ کیا۔ مشقوں میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریاں اور دفاعی و جارحانہ ٹاسک مکمل کیےگئے۔ مشقوں میں جدیدویپن سسٹم وی ٹی فورٹینک اور لڑاکا طیاروں کی سپورٹ شامل رہی۔ آرمی چیف نےجوانوں کی تیاریوں اورپیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہتے ہوئے وی ٹی فورٹینکوں کی شمولیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن کے دور میں حقیقی تربیت کسی بھی جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے آپریشنل ڈرلزکی مسلسل پریکٹس خطرات کاجواب دینےکی صلاحیت بڑھاتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطرات کے مؤثر جواب کے لیے آپریشنل ڈرلز کی مسلسل مشق ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں جدید ترین ہتھیاروں کے نظام بشمول وی ٹی 4 ٹینک اور جنگی فضائی مدد شامل تھی۔ آرمی چیف نے مشق میں شریک فوجیوں کی آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔