فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیابھر میں لاہور بدستورپہلے نمبر پر
پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔ لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 367 پر پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔دنیا کے بڑے شہروں کی فہرست میں لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے سب زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے، دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 366ہے، جبکہ چین کا شہر ووہان 198پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 563، گلبرگ میں 564، ڈیوس روڈ میں 513 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 487، ٹائون شپ میں 465، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاون میں 422، پنجاب یونیورسٹی میں 475، ایڈن کاٹیجز 406، انارکلی بازار میں 416 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجود درجہ حرارت 17 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔